• مئی 14, 2021

پاکستان کی افغان صوبہ لوگر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے صوبے لوگر میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کے واقعے میں بہت سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان کی حکومت اورعوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت اورعوام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان ‏دفترخارجہ کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان افغان بھائیوں کے ساتھ ‏ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان مدد جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کار بم دھماکہ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں صوبائی کونسل کے دفتر کے قریب ہوا تھا۔

افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے قریب میں واقع اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا

Read Next

این اے 249 کے انتخابات میں تمام جماعتیں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں، وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے