• اکتوبر 31, 2020

پاکستان کی آذربائیجان کے ساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد:پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید کر دی۔ دفتر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کی افواج کا مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کرنے کی خبریں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا آذربائیجان اور آرمینا کی جنگ میں پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس قیاس آرائی پر مبنی ہیں،ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں،پاکستان کو ناگورنو کاراباخ میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہےزاہد حفیظ نے مزید کہا آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے، خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی، پاکستان ناگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، آذربائیجان کا موقف سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور قراردادوں کے مطابق ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرادی

Read Next

آذربائیجان نے آرمینیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے