• اکتوبر 30, 2020

پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی جس کی رقم خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور سولر منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔

فنڈز کی منظوری واشنگٹن میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور مہنگے درآمدی فیول پر انحصار کم ہوگا۔

پاکستان کو 2030 تک کم کاربن کی حامل معیشت بننے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی آئے گی۔

صوبے میں مقامی افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ معاشی ترقی ممکن ہوگی جبکہ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

عالمی بینک نے بتایا کہ لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرام بھی منصوبے کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد سے پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ کا سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

Read Next

سعید غنی کے ملیر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے،سماجی فاصلے کا جائزہ لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے