• اکتوبر 16, 2021

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کے ٹائٹل پر چیلنجرز کا قبضہ

کراچی: پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 68 رنز سے ہرا کر جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق چیلنجرز نے پلیئر آف دی میچ جویریہ خان کے 87 اور فریحہ محمود کے 34 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 210 رنز بنائے ،صائمہ ملک دو وکٹیں لے سکیں۔ جواب میں بلاسٹرز عمیمہ سہیل 38،گل فیروزہ 34 اور سدرہ نواز کے 30رنز کے باوجود 142 پر ڈھیر ہو گئی۔دعا ماجد نے تین جبکہ ڈیانا بیگ،صبا نذیر اور انوشہ ناصر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں اسٹرائیکرز نے ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جس کیلئے فاتح ٹیم کی حفصہ خالد اور ڈائنامائٹس کی عالیہ ریاض مشترکہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس جاری، اردوان اور شیخ تمیم کا افغانستان سے تعاون پر زور

Read Next

گرین لائن: بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے