• ستمبر 26, 2021

‘پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں’

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں پولیو پر قابو پانے کے لیے چیف سیکریٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021 میں صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے، ان کی تعداد گزشتہ سال 56 فیصد تھی، ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12 ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین میں ہالی وڈ اداکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

Read Next

پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن عمل آگے بڑھا: گورنر پنجاب چودھری سرور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے