
بیجنگ: چینی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر کورونا ویکسین بطور ’امداد‘ فراہم کر رہے ہیں اور اس کی برآمد کا عمل بھی تیز کیا جائے گا۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کو کووڈ ویکسین کا ایک بیچ بطور ’امداد‘ فراہم کرے گا اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ویکسین کی برآمد کو تیز کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ یاد رہے کہ چین کا یہ بیان پاکستان کے وزیر خارجہ کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ چین نے 31 جنوری تک پاکستان کو کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چینی ترجمان ہوا چوننگ نے مزید کہا کہ چین کی حکومت نے پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں مدد کے لیے کرونا ویکسین کا ایک بیچ بطور امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو ویکسین کی برآمد میں تیزی لانے کے لیے بھی حکومت متعلقہ چینی کمپنیوں کے ساتھ فعال طور پر رابطہ کرے گی۔
0 Reviews