• اکتوبر 30, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں، نومبر میں شیڈول پاک زمبابوے سیریز پہلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے مہمان کرکٹ بورڈ سے اس معاملہ پر بات کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی ایس ایل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے میچز نومبر میں کرائے جائیں، اس لئے زمبابوے کو نومبر کی بجائے اکتوبر میں پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوین کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم کورونا وائرس کے تناظر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی خاطر حکومتی کلیئرنس درکار ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زمبابوین کرکٹ حکام اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار

Read Next

پی سی بی کا محمد یوسف کی سربراہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے