• جون 21, 2021

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل زمین اور سمندر ‌میں دشمن کو تباہی سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان اس سے پہلے بیلسٹک میزائل غزنوی اور شاہین تھری کا بھی ٹیسٹ کر چکا ہے۔ دونوں میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غزنوی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر جبکہ شاہین تھری کی 2750 کلو میٹر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 ہلاکتیں، 502 نئے کیسز بھی رپورٹ

Read Next

ایم پی ایز کا پیسے لیکر ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے