• دسمبر 6, 2021

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کےنظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

دوسری طرف کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کو پٹرول کیلئے قطاروں میں کھڑا کرنا ظلم کی انتہا ہے: مریم نواز

Read Next

سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو مداخلت کرسکتے ہیں: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے