• دسمبر 7, 2021

پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے: شعیب اختر

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کیلئے تیاری کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے سکور بورڈ پر جیت کیلئے ایک بڑا ہدف دینا اچھا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو میچ کا اچھا آغاز کرنے پر شاباشی دی۔ شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل وقت میں ڈال سکتی ہے ۔انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے

Read Next

پانی پر اُڑنے والی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کرلی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے