• دسمبر 5, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک میں ممکنہ پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں ممکنہ پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیلرز نے 25 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا، تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان پٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سال بھی پیٹرول نایاب ہوگیا تھا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پیٹرول بحران پر حکومت نے پیٹرولیم کمیشن کی سفارشات پر کتنا عمل کیا ؟ ‏پیٹرولیم کمیشن نے اوگرا پر سوالات اٹھائے تھے، کمیشن نے قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 30 دن بعد کرنے کی سفارش کی تھی، کمیشن نے آئندہ بحران سے بچنے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا کہا تھا، کمیشن نے بحران کے ذمہ داران کی نشاندہی کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی 20 سیریز، بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Read Next

لاہور: پیشی پر آئے باپ بیٹے پر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے