• نومبر 29, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، تین سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار نے پٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، دو ہفتے پہلے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا، پٹرول کی نئی قیمت اب 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، وزیراعظم ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، پہلے ہی مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہو چکی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گورنر پنجاب سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی

Read Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزم جام اویس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے