• ستمبر 20, 2021

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: آرمی نے ہما کلب اسلام آباد کو 2 گول سے شکست دیدی

ملتان: ملتان میں 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اہم میچ میں پاکستان آرمی نے ہما کلب اسلام آباد کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

ملتان میں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا اہم میچ پاکستان آرمی اور ہما فٹ بال کلب اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا تاہم پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے میچ کے آخری لمحات میں دو شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے پر شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے جبکہ منتظمین کا کہنا تھا کہ فٹ بال لیگ کے انعقاد سے کھیل کے میدانوں کو آباد کر کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی۔

13 ویں فٹ بال پریمیئر لیگ پوائنٹس کی بنیاد پر کھیلی جا رہی ہے جس میں لیگ ٹاپ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

Read Next

سلمان بوڑھے ہو گئے، والد کے کردار کرنے چاہئیں، مداحوں کا مشورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے