• ستمبر 30, 2022

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جو 16 جولائی سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق جولائی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا دیا ، 224 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

 یہ ایونٹَ میں پاکستان کی تیسری شکست ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ

Read Next

تحریک عدم اعتماد کیلئے گیم چینجر نشستیں کون سی ہیں؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔