• دسمبر 5, 2021

پاکستان نے ایف 16 گرانے سے متعلق بھارتی بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایف 16 گرانے سے متعلق بھارتی وزیردفاع کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی وزیردفاع کا ایف 16 گرانے کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا، بھارتی اشتعال انگیز رویے سے خطے کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ طیارے سمیت گراکر حراست میں لئے گئے پائلٹ کو ایوارڈ دیدیا۔ بھارتی طیارہ گرانے کے واقعہ کی پوری دنیا گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو 50ہزارٹن گندم فراہم کرےگا، افغانستان کو گندم، چاول، ادویات، ٹینٹ فراہم کریں گے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، جعلی مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارتی قابض فوج نے 35 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے رواں سال ستمبر میں جامع دستاویز پیش کی گئی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی منظم اور صریحاً خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی دلیل غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دھند لا نہیں سکتی۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جذبے کو دبا نہیں سکتا جو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کےلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں دیا گیا ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ائیر وائس مارشل طارق ضیاء پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

Read Next

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 7 جانیں لے گئی، 252 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے