• دسمبر 1, 2021

پاکستان نے ایف 16 مار گرانے کا بھارتی دعویٰ پھر مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایف 16 مار گرانے کے بھارتی دعویٰ کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فروری 2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعوٰی مسترد کرتے ہیں، ایف 16 جہاز گرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل مدعہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کو خوش کرنا اور خفت مٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین اور امریکی حکام نے تصدیق کی تھی کہ اس دن کوئی ایف 16 طیارہ نہیں مار گرایا گیا، بین الاقوامی اور امریکی ماہرین نے طیاروں کے سٹاک کا بغور جائزہ لے کر طیارہ نہ گرائے جانے کی تصدیق کی تھی لہذا بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی کنڈکٹ اور اقدار کے منافی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس نے 2 بھارتی جہازوں کو دن کی روشنی میں مار گرایا تھا، ایک بھارتی مگ 21 طیارہ آزاد کشمیر کی حدود میں مارگرایا تھا، تباہ شدہ بھارتی جہاز سے نکلنے والے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑ کر بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانا اس بات کا غماز ہے پاکستان بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود امن کا خواہاں ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دوسرا بھارتی ایس یو 30 جنگی طیارہ پاکستان ایئرفورس نے مار گرایا جو ایل او سی کی دوسری جانب گرا، اسی دن بھارتی فوج نے خوف کے باعث اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سری نگر کے قریب مار گرایا، پہلے بھارتی فوج نے اس سے انکار کیا بعد میں اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔ پاکستان فروری2019 کی طرح ہردم تیار اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مستعد ہے، بھارت کو فروری 2019 کے پاکستان کے منہ توڑ جواب کے باعث مستقبل میں ایسی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواب ٹاؤن میں دو گھنٹے سے زائد اندھا دھند فائرنگ، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل

Read Next

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 350 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے