• دسمبر 7, 2021

پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا، طیارہ “قراقرم ایٹ این جی” پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی تخلیق ہے۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ، قراقرم ایٹ جیٹ تربیتی طیارے کی جدید شکل ہے، طیارہ اہداف کے تعین، نگرانی، زمینی اہداف کی تباہی میں کارگر ہے، قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ 4.6 ٹن وزن ساتھ لیجا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر محدود فاصلے تک فضا سے فضا میں داغنے کے لیے میزائل نصب ہو سکتے ہیں، طیارے پر گنز، راکٹ لانچر، لیزر گائیڈڈ بم بھی نصب کیے کا سکتے ہیں، طیارہ ہدف کو لاک کرنے، جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جہاز 840 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، 12 ہزار میٹر بلندی تک جا سکتا ہے، جدید ایوی آنکس، ہتھیاروں کی تنصیب سے طیارہ تربیتی اور آپریشنل امور دونوں میں کارگر ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کم قیمت، مرمت آسان، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور کارکردگی میں بہترین ہے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی ایئر شو کا حصہ ہے۔ دبئی ایئر شو گزشتہ روز 14 نومبر سے شروع ہوا، 18 نومبر تک جاری رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ن لیگ کا رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

Read Next

سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات، مریم نواز کا رد عمل بھی آ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے