• ستمبر 20, 2021

پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، امریکہ کا اعتراف

واشنگٹن:  ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔

امریکا کی افغانستان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی ایک بارپھر تعریف، ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ افغان امن عمل کےلیے پاکستان اورامریکا کے قریبی رابطے ہیں، حالیہ تنازع میں جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے اچانک انخلا کے سبب افغانستان میں شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں، افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلدبازی میں امریکی انخلا کے نتیجے میں سکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔ افغان آرمی نے بتایا کہ جنوبی اور مغربی حصے کے تین صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال ’انتہائی نازک‘ ہے جہاں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپیں تیز ہوچکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نائیجر: فوجی قافلے پر مسلح افراد کا گھات لگا کر حملہ، 15 اہلکار ہلاک

Read Next

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے