• جولائی 28, 2021

پاکستان نے افغانستان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:  پاکستان نے افغانستان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور سابق صدر افغانستان حامد کرزئی میں رابطہ ہوا، مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امید ہے کانفرنس سے افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی، کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائینگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی: وزیراعظم عمران خان

Read Next

کورونا کے وار جاری: مہلک وائرس مزید 47 جانیں لے گیا، 2545 مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے