• مئی 24, 2022

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید31 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207، اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

Read Next

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے