• اکتوبر 31, 2020

’پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے‘

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ 

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کےحوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے تاہم ہمیں عید پر بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نےکورونا کے خلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیےگئے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی سے دور جہانگیر ترین ان دنوں کہاں ہیں؟

Read Next

عمران خان نے ابھی تک میرا ایک بھی چیلنج قبول نہیں کیا: بلاول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے