• مئی 23, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید44 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید44 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 731 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 19کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 260 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 772، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 8 ہزار817، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 238، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892، بلوچستان میں 35 ہزار 17، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 740 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 116 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 971، خیبر پختونخوا 6 ہزار 103، اسلام آباد 996، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 766 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کبریٰ خان نے ارینج میرج کرنے کا اشار ہ دے دیا

Read Next

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے