• مئی 24, 2022

پاکستان میں کورونا سے مزید26 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید26 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 976 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 983 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار 780 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار314، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار277، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار702، بلوچستان میں 35 ہزار 206، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 302 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 20، خیبر پختونخوا 6 ہزار 182، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

The Ranjha Show With Tabbasum Riaz Ranjha | Funny Road Show | Sakoon Qabar Main Hae18 February 2022

Read Next

مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے