• ستمبر 30, 2022

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 173 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 847 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 8 ہزار 504 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 51، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 108، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 292، بلوچستان میں 35 ہزار 325، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 473 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 67، خیبر پختونخوا 6 ہزار 246، اسلام آباد ایک ہزار 11، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فنٹاسٹک ٹی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل

Read Next

ہم دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانا چاہتے ہیں، امریکی صدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔