• جون 22, 2021

پاکستان میں کوروناسےمزید 84 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور 1 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے اور 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 105، خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: تاجر برادری کا آج سے رات 8 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

Read Next

گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ:30 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے