• نومبر 29, 2021

‘پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا’

پشاور: صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

پشاور میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، سائبر ڈینفس پاکستانی شدید ضرورت ہے، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی وقت بنایا، سپر کمییوٹر کا دور گزر چکا ہے، اب آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی آگے نکل چکا ہے، دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، مستقبل میں انسانی زندگی کا انحصار آئی ٹی پر مزید بڑھے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند دہائیوں میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی نے دنیا کو حیران کر دیا، کورونا سے پہلے ہمیں آن لائن تعلیم کا سستا اور آسان زریعہ استعمال کرلینا چاہیئے تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم نے جدید سہولتوں سے لیس زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Read Next

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا: جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے