• اکتوبر 26, 2021

پاکستان میں فیفا کی پابندی کے بعد فٹبالرز پریشان، فیڈریشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد فٹبالرز پریشان ہو گئے، کہتے ہیں کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں عائد پابندی سے کھلاڑیوں کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ کہتے ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

فٹبال کلب کے منتظمین نے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل روشن کرنے میں وزیر اعظم مدد کریں۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لئےآنے والی شائقین کی بڑی تعداد سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ بھی ہے اور اس کھیل کو پسند بھی خوب کیا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبر پختونخوا نے ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج سر پر سجالیا

Read Next

کوئٹہ کی جوائنٹ روڈ پر 15 سال سے قائم سبزی منڈی ہٹانے کے معاملے پر دکاندار پریشان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے