• جون 24, 2021

پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی: پاکستان میں 30 روزے پورے اور عید الفطر 14 مئی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کرے، علی ظفر

Read Next

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے