• مئی 26, 2022

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 597کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 37 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار36، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 985، خیبر پختونخوا 6 ہزار 133، اسلام آباد 999، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 771 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Read Previous

عوام کیلئے ایک اور بری خبر، پٹرول آٹھ روپے پچاس پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Read Next

The Ranjha Show With Tabbasum Riaz Ranjha | Valentine Day Special | Funny Road Show 14 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔