• جون 14, 2021

پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ 

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا اطلاق 11 بجے سے 3 بجے تک ہو گا۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں.

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے  صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

What is the future of PDM? | Neelum Arshad & Mudassar Hussain

Read Next

خبردار۔۔۔برگر کے شوقین احتیاط کریں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے