• اکتوبر 7, 2022

پاکستان میں سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں فور جی سروسز کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں مواصلاتی انقلاب آ گیا، ایس سی او نے شمشال گاؤں کو فور جی سروسز کے ذریعے دنیا سے جوڑ دیا۔

شاہراہ قراقرم سے 55 کلومیٹر دور شمشال گاؤں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہےاورمکینوں کو مواصلاتی رابطے و طبی سہولیات کے لیے پانچ گھنٹے مسافت طے کر کے ہنزہ جاتے تھے، اب فور جی کی مدد سے دور دراز گاؤں کے طلباء انٹرنیٹ ایجوکیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایس سی او نے فور جی کے ذریعے آسان شفا ٹیلی میڈیسن کی بڑی سہولت بھی فراہم کر دی۔ ٹیلی میڈیسن سے شمشال گاؤں کے باسیوں کی پاکستان بھر کے چھ ہزار ڈاکٹروں تک رسائی ممکن ہو گئی۔ اب مقامی آبادی ماہر ڈاکٹروں سے فوری طبی مشورے گھر بیٹھے حاصل کر سکے گی، شمشال گاؤں کی آبادی پہلی مرتبہ اکیسویں صدی کی سہولت ملنے پر خوش ہے اور عوام نے زندگی آرام دہ بنانے کی کوششوں پر ایس سی او کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175 رنز کا ہدف

Read Next

سُروں کا ایک اور عہد تمام، گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔