• مئی 24, 2022

پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنی والدہ کو پیغام

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ایک غیر ملکی تماشائی نے اپنی والدہ کو پاکستان منتقل ہونے کا بتاتے ہوئے ان سے اپنے کپڑے بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے اور آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی تماشائی اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں اور اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ایک تصویر میں ایک غیر ملکی تماشائی نے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر مزار قائد اور پاکستان کے جھنڈے بنے ہوئے ہیں اور ساتھ میں کیپشن بھی لکھا ہے کہ امی، میں پاکستان منتقل ہو رہا ہوں، براہ مہربانی مجھے کپڑے بھجوا دیں۔

جبکہ دوسرے پوسٹر میں ایک مقامی تماشائی آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوسکاخنی سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ان میں سے نہیں جو 5 سیٹوں پر وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کروں: شیخ رشید

Read Next

سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے