• ستمبر 30, 2022

پاکستان میں بیروز گار پی ایچ ڈی نوجوانوں کی تعداد پانچ ہزار سے متجاوز

اسلام آباد:  پاکستان میں پی ایچ ڈی کرنے والے صرف ساٹھ فیصد نوجوان ہی باعزت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ملک میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تعلیمی میدان میں اعلیٰ ترین ڈگری لینے کے بعد بھی نوکری کے لالے، بے روزگار پی ایچ ڈی نوجوانوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرگئی۔ دوسری جانب ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ یہ سب ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے، پی ایچ ڈی کے بعد بھی نوکری نہ ملنے پر نوجوان سخت مایوس ہو رہے ہیں۔

پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1400 سے زائد نوجوان پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرتے ہیں جن میں 40 فیصد سے زائد لڑکیاں ہیں۔ 2019 میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی تعداد 2000 تھی جس میں اب کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دل سنبھال کر رکھیں ورنہ 46 لاکھ جرمانہ ہو گا

Read Next

پی ایس ایل سیون، بابر الیون آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔