• ستمبر 23, 2021

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاریاں مکمل، جلد پروڈکشن شروع ہوگی

اسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بننا شروع ہو جائیں گی۔ الیکڑانک گاڑیوں سے پٹرول کے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔

الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ سال الیکڑانک وہیکل پالیسی کا اجرا ہوا، اس کے بعد الیکڑک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کوشش ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت کم کی جا سکے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکڑانک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، اس کی دیکھ بھال کے لئے نجی کمپنیاں آگے آ رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ای گاڑیاں ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے ان گاڑیوں کے معاملے پر عالمی معیارات کو برقرار رکھنا ہے۔ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘کراچی میں چند روز کے دوران کورونا ویکسی نیشن میں زبردست اضافہ ہوا’

Read Next

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور اہم وکٹ گرادی، طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے