• دسمبر 5, 2021

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلا دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ ریٹائر ہوگئے

چٹاگانگ: پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے 35سالہ آل راؤنڈرریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ محمود اللہ نے 50 ٹیسٹ میچ کھیلےجن میں انہوں نے 2914 رنز بنائے جبکہ 43 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انجری پر قابو مشکوک ہونے کے بعد شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ٹیم سے ریٹائر ہونیوالے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی

Read Next

ٹی 20رینکنگ:بابراعظم کی حکمرانی برقرار،رضوان کی ایک درجہ ترقی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے