• جون 24, 2021

پاکستان سپر لیگ 6 کےبقیہ میچزابوظہبی میں کرانےکی منظوری مل گئی، پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں، پی سی بی 6 کے باقی میچز کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، فرنچائز مالکان ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل کورونا ائرس کے سبب پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی کئے گئے تھے۔ تاحال ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

متھیرا کا فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار

Read Next

اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے