• اپریل 18, 2021

پاکستان سپر لیگ 6: نیشنل سٹیڈیم میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا

لاہور:پی سی بی نے سپر لیگ 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو ٹیموں کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی، 12 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 13 لاکھ 80 ہزار کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس مرض کی وجہ سے ہر سال 4 لاکھ 58 ہزار اموات بھی ہو رہی ہیں تاہم اگر بروقت تشخیض ہو جائے تو اس مرض سے نجات بھی ممکن ہے۔ گولڈن ربن ڈے پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو گولڈن اور پنک ڈے پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔ ان دونوں روز سٹیڈیم میں نصب بڑی سکرینز پر مرض کی آگاہی سے متعلق پیغام بھی نشر کئے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل6: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

Read Next

پاک فضائیہ سے منسوب آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بغیر کسی نتیجہ ختم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے