• جون 22, 2021

پاکستان سپر لیگ 6 میلے کا آج سے آغاز، شیخ زید اسٹیڈیم میزبانی کیلئے تیار

لاہور:  پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ آج سے یو اے ای میں شروع ہو گا، بقیہ میچز کی میزبانی کے لئے شیخ زید اسٹیڈیم تیار، شائقین کرکٹ کے لئے ان کی فیورٹ ٹیم کی شرٹ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

پی ایس ایل سکس کا سپر میلہ ابوظہبی میں شروع ہو نے کو ہے، شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑی رنگ جمانے کو تیار ہیں۔ کراچی کی مارکیٹس میں شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹ لینے پہنچنا شروع ہو گئے۔ ملتان سلطانز کے دیوان کہتے ہیں شاہد آفریدی ہوتے تو اور بھی مزا آتا لیکن محمد رضوان سے امیدیں ہیں۔

نوجوان ملتان سلطانز کی بھی کٹ لینے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا نے کاروبار کو متاثر کیا ہے۔ اُدھر یو اے ای میں ٹیمیں جیت کے لئے بھر پور زور لگا رہی ہیں اور دنیا بھر کے طرح پاکستان میں شائقین کرکٹ ان کو سپورٹ کرنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹے میں 1118 مریضوں کا اضافہ

Read Next

امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے 190ارب ڈالر کا بل منظور کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے