• مئی 24, 2022

پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی کا آج کراچی کنگز، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

لاہور:  پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر ہیں، کرکٹ دیوانوں کو پی ایس ایل سیون کے چوتھے ڈبل ہیڈر کا بے صبری سے انتظار ہے، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔ مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز ٹیم پہلی جیت کی منتظر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر براجمان ٹیم پشاور زلمی نے بھی جیت کے لیے کمر کس لی۔

شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا، ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ فخر زمان قلندز کی شان بڑھائیں گے تو جیسن رائے پھر سے سر فراز الیون کا مان ہوں گے۔

ٹیبل ٹاپر ملتان سلطانز کو ہرانے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، دوسری جانب گلیڈی ایٹرز نے بھی ایونٹ میں دوسری مرتبہ لاہور کو شکست دینے پر نظریں جما لی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبر پختونخوابلدیاتی الیکشن، تیرہ اضلاع میں آج دوبارہ پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

Read Next

شہباز شریف14 سال بعد آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے