• اکتوبر 7, 2022

پاکستان سپر لیگ ، سلطانز کا آج گلیڈی ایٹرز اور قلندرز کا کنگز سے مقابلہ سجے گا

لاہور:  پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل سیون کا لاہور میں میلہ جاری ہے، کرکٹ دیوانے سپر لیگ کے پانچویں ڈبل ہیڈر کےلیے پرجوش ہیں۔ دوپہر ڈھائی بجے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ ٹیم کوئٹہ نے جیت کے ساتھ پلے آف تک رسائی کے امکانات بڑھانے کی امید لگا لی ہے جبکہ ٹیبل ٹاپر ملتان سلطانز بھی وننگ مومینٹم برقرا رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

شام ساڑھے سات بجے بھی قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا، روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ بڑے ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور پلان فائنل کر لیے۔ کنگز ایونٹ میں پہلی جیت کے منتظر ہیں تو قلندرز نے پلے آف کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ شائقین کرکٹ کو شاہین آفریدی اور بابر اعظم میں تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل کی پھر علاقائی دہشتگردی، شام پر میزائل داغ دیئے

Read Next

میرے شوہر کبھی بھی دوسری شادی نہیں کر سکیں گے: حبا بخاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔