• جولائی 28, 2021

پاکستان سپر لیگ، ملتان سلطانز آج لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے

لاہور:  پاکستان سپر لیگ میں آج واحد میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، رضوان الیون نے کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی امید دلا دی، ٹاپ پوزیشن سے محروم زندہ دلان لاہور کی ٹیم نے کم بیک پر نظریں جما لیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ، سپرہٹ چھکے چوکوں کی بہار، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ پی ایس ایل سکس کا اٹھائیسواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رات نو بجے میدان لگے گا، کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل، سب پرجوش ہیں، رضوان الیون کو مسلسل فتوحات کی برتری حاصل ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو صہیب مقصود، شان مسعود اور عمران طاہر پر مان ہے۔

دوسری جانب یو اے ای میں دبنگ انٹری سے ٹاپ پوزیشن پانے والے لاہور قلندرز ناکامیوں سے دوچار ہوئے، زندہ دلان کی ٹیم فاتحانہ کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فخرزمان اور پروفیسر قلندرز کے فخر تو شاہین آفریدی اور راشد خان بھی اسکواڈ کی شان ہیں۔

دونوں کپتانوں کے عزم اور دعووں نے میچ کو مرکز نگاہ بنا دیا، کرکٹ دیوانے انتظار میں بے قرار ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران: صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع، ابراہیم رئیسی اور عبدالناصر ہمتی کے مابین کڑا مقابلہ

Read Next

اریبہ حبیب کا سیاستدانوں کو سکول میں داخلہ دلوانے کا مشورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے