• نومبر 25, 2020

پاکستان سپر لیگ، باقی چار میچز کیلئے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ دیوانوں کو صبر کا میٹھا پھل ملنے لگا، باقی چار میچز کے لیے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی ہو گئی، فاف ڈوپلیسی پہلی بار اِن ایکشن ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک ستارے ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے۔ سپر اسٹار فاف ڈوپلیسی کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے ، رائیلی روسو،عمران طاہر اور ہارڈس ولیجوئن بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انگلش کرکٹرز میں ایلکس ہیلز، جیمز ونس، سمت پٹیل، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ اور لیام لیونگ اسٹون شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن اور روتھر فورڈان میچز، کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی بھی نمائندگی کریں گے، روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور محمود اللہ جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن جوہر دکھائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تیسرا ون ڈے، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف درکار

Read Next

خیبرپختونخوا: گندم کی ضرورت 42 لاکھ میٹرک ٹن، پیداوار 4 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے