• اکتوبر 20, 2020

پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، نہیں چاہتے خطے میں کشیدگی ہو: معید یوسف

اسلام آباد: ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، نہیں چاہتے خطے میں کشیدگی ہو، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کیا، روس نے پاکستانی نقطہ نظر کی تائید کی، اجیت دودل کو میٹنگ چھوڑ کر جانا پڑا۔

معید یوسف کا کہنا تھا دہشتگردی کی جنگ میں شاید ہی کوئی ملک ہو جس نے پاکستان جیسی کارکردگی دکھائی، اب پوری دنیا اسے تسلیم کر رہی ہے، افغان امن مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان اکنامک سیکیورٹی کی بات کرتا ہے، پاکستان ریجنل روابط کی بات کرتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا پر رسائی حاصل کرنے جا رہا ہے، پاکستان سی پیک کی طرف جا رہا ہے، روس چاہتا ہے روابط ہوں، وسطی ایشیا چاہتا ہے ان کے پراجیکٹس آگے آئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عورتوں کے بجائے مردوں کو سکھانے کی ضرورت: سارہ خان

Read Next

مسائل نعروں سے نہیں، عملی اقدامات سے حل ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے