• نومبر 29, 2021

پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈا کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی

بھوبنیشور: پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈا کو پریکٹس میچ 0-1 گول سے شکست دیدی۔

بھارتی شہر بھوبنیشورمیں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے کینیڈا کے خلاف اپنا دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جس میں واحد گول معین شکیل نے سکور کیا جبکہ پریکٹس پنالٹی شوٹ آؤٹس سیشن بھی پاکستان نے 2-4 گول سے جیت لیا ۔

شوٹ آؤٹس میں رانا وحید،غضنفر علی، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول سکور کئے ۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنے پہلے پریکٹس میچ میں چلی کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور میں کھیلا جائیگا ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو اپنا پہلا میچ 11:30 بجے دن میں کھیلے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈی ایچ اے نیشنل سوئمنگ چمپئن شپ کے دوسرے دن 10 نئے ریکارڈ

Read Next

مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، زندہ کا ریٹ 320 روپے کلو تک جا پہنچا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے