• ستمبر 20, 2021

پاکستان اور چین آئرن برادرز، کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک وقوم کے عزم متزلزل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمارے درمیان دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خطے میں تبدیلی کا بہترین منصوبہ ہے، اس کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، معاملات مذاکرات سے حل کرنے کے حامی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ اہم باتیں چینی سفیر نونگ رونگ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کورونا کے دوران تعاون اور ویکسین کی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر چین کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Read Next

تکذیب نکاح کیس: عدالت نے اداکارہ میرا کو شواہد جمع کرانے کی مہلت دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے