• ستمبر 18, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز

جمیکا:  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے جمیکا میں شروع ہو گا، نائب کپتان محمد رضوان نے جیت کر حساب برابر کرنے کی امیددلا دی، کہتے ہیں کہ فیلڈنگ سمیت تمام خامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔

کیربینز کے دیس ٹیسٹ کرکٹ امتحان، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں کنگسٹن جمیکا میں رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں ایک صفر کا خسارہ لئے قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہیں، گذشتہ روز بھی جم کر پریکٹس کی۔ نیٹ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ کی ٹریننگ کی، خوب پسینہ بہایا۔

کھلاڑی تو پرجوش ہیں ہی، ٹیم کے بڑوں نے بھی سر جوڑ لیے۔ فائنل الیون کے لیے جوڑ توڑ، ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمدرضوان نے جیت پر نظریں جما لیں، کہا کہ فیلڈنگ سمیت خامیوں پر قابو پا کر کامیابی سمیٹیں گے۔ ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز سمیت ٹور کا اختتام جیت پر ہو، کھلاڑی ہی نہیں کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘نشانِ حیدر’ پانے والے شہید راشد منہاس کی 50 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Read Next

جاپان میں کورونا خطرات کے پیش نظر پیرالمپکس کو محدود کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے