• جنوری 28, 2022

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لئے کراچی میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، پاکستان میں موجود قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے شہر قائد میں رپورٹ کردی۔

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونق لگانے کی تیاری، عثمان قادر، شاداب خان ، حارث روف اور دیگر کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، بنگلہ دیش میں موجود کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے تمام کھلاڑی ایک ساتھ بائیو ببل کا حصہ بنیں گے جبکہ ویسٹ انڈین سکواڈ جمعرات کو کراچی پہنچے گا۔

مہمان ٹیم صرف ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، جمعے کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 13دسمبر کو ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عابد علی اور انعم امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Read Next

امریکا کا بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے