• ستمبر 19, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں کل مدمقابل ہونگی

کنگسٹن: جزیروں کے دیس میں شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں تیز کر دیں۔ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ میں قومی شاہینوں کی اونچی اڑان پر نظریں، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے نیٹ پریکٹس میں جم کر ٹریننگ کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی، کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے نگرانی کی۔

قومی کرکٹر حسن علی نے شاندار کارکردگی پر نظریں جمالیں۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈری وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر علی جیسے آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔

یاد رہے ٹی 20 مقابلوں میں قومی شاہینوں کو کیربینز پر برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے 14 میچز میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناسا نے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کا تعین کر لیا

Read Next

‘افغان جنگ سے پاکستان کا کوئی واسطہ نہیں، کسی تنازع کا حصہ بھی نہیں بن سکتے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے