• ستمبر 26, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آخری ٹی 20 میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گے

لاہور: شاہینوں کے پاس ٹی 20 سیریز جیتنے کا چانس موجود ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آخری میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، گیانا کے میدان میں دونوں ٹیمیں رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گی۔ بابر الیون اہم معرکے میں فتح کیلئے پرعزم ہے، قومی ٹیم کو سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میچ سے پہلے قومی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹسمین اعظم خان مکمل فٹ ہو گئے ہیں، وہ آج کے اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، فائنل الیون میں شرکت کا حتمی فیصلہ کپتان اور کوچ کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد

Read Next

اہلخانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے :شلپا شیٹھی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے