• اپریل 18, 2021

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پاگیا۔ قطر پاکستان کو دس سال کیلئے 3 ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔

بعدازں معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا 10 سالہ معاہدہ کیا ہے، معاہدے میں کافی ترامیم کی ہیں، قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید ہوسکتی ہے، مہنگی ایل این جی کے معاہدوں کو 31 فیصد سستے معاہدوں سے بدل رہے ہیں، معاہدے کے تحت قطر گیس کمپنی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرے گی، معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران کا جنت نظیر صوبہ”کردستان” دنیا بھر کے سیاحوں کا سپنا

Read Next

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے